ڈیوس (جیوڈیسک) شکیرا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو غذا، تعلیم اور نگہداشت فراہم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
شکیرا اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کی خیرسگالی کی سفیر ہیں۔ ان کو لمبیا میں فلاحی کاموں خصوصا ًکم وسائل رکھنے والے بچوں کی تعلیم کے لیے خدمات پرکرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی افتتاحی اجلاس میں شکیرا نے جذباتی تقریر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے بچے کل دنیا کا کاروبار چلائیں گے، یہاں دنیا کے طاقت ور ترین لوگ موجود ہیں۔
سیاسی قیادت اور کاروباری شخصیات کو چاہیے کہ اپنی صلاحیتیں اور وسائل سماجی بہبود پر صرف کریں اور سماجی مسائل کا خاتمہ کریں۔