لاہور (جیوڈیسک) شادی کے بعد ریحام خان پہلی بار لاہور پہنچیں اور سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور ان میں گھل مل گئیں۔
ریحام خان کو اپنے درمیان پا کر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ بے سہارا بچے صرف حکومت کی ہی نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئے، اے سی اور کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھ کر بچوں کے مسائل کا احساس نہیں ہوتا۔
ریحام خان نے کہا ہر بات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، وہ بے سہارا بچوں کے لیے ہر جگہ جانے کے لیے تیار ہیں۔