بچیوں کو ہراساں کرنے کا الزام: کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع
Posted on December 3, 2019 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Afshan Latif
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
یاد رہے افشاں لطیف کی ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں دارالامان کاشانہ میں مقیم بچیوں کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی۔
عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر بیت المال کو 12 دسمبر کو طلب کر لیا۔
افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹا لیا لیکن جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا کا رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نہیں دارالامان کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، انہوں نے سارا معاملہ سامنے رکھ دیا ہے امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔
اس معاملے پر سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود اجمل چیمہ نے افشاں لطیف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
انہوں نے کاشانہ اطفال لاہور کے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افشاں لطیف نے بچیوں کی جبری شادی کرانے کے لیے ان پر دباؤ کا الزام لگایا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com