ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے انتظامات کے جائزہ کے حوالہ سے محکمہ صحت کا خصوصی اجلاس
Posted on May 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ (شفقت سیال) ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ” کے انتظامات کے جائزہ کے حوالہ سے محکمہ صحت کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی تمام مراحل کی نگرانی کرے گا تا کہ اس پروگرام کو فائدہ مند بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 12 مئی تا 17 مئی کے دوران منائے جانے والے ” ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ” کے دوران معمول کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور انسداد پولیو کے قطرے بھی پلانے کا موثر بندوبست ہونا چاہیے اور اس اہم ترین کام کیلئے ضلع کے دیگر تمام محکموں کو بھی اَن بورڈ رکھا جائے گا۔
اجلاس کے دوران ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ، ہیلتھ پروگرامز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈی او ایچ ڈاکٹر حسین احمد مدنی، پروگرام ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، اسٹنٹ کوآرڈینٹر نیشنل پروگرام مس فوزیہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز خان سیال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جہانگیر نول، ڈی او سیء خالد راجو، ڈی او مانیٹرنگ اعجاز منیر، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر، ضلعی خطیب کے علاوہ متعلقہ عملہ نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او نے اس بات پر زوردیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے اور سوسائٹی کے تمام طبقات کو اس میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے محکمہ تعلیم پر زورد یا کہ وہ سکولوں اور کالجوں میں روزانہ اسمبلی کے موقع پر اس ضمن میں معلوماتی لیکچر دیں۔ انہوں نے محکمہ پاپولیشن اور مانیٹرنگ کو محکمہ صحت سے مکمل کوآرڈینیشن اور اپنے فیلد عملہ کو ایکٹو کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی او راجہ خرم شہزاد نے ای ڈی او ہیلتھ کو پابند کیا کہ وہ ” ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ” کے آغز سے قبل ہی بھر پور شہری مہم چلائیں اور تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں خصوصی کاونٹرز قائم کئے جائیں، اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ، ہیلتھ پروگرامز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذولفقار علی نے اجلاس کو بتایا کہ1334ایل ایچ ڈبلیو،52 ایل ایچ ایساور49نیشنل پروگرام کا دیگر عملہ اس دوران کام کرنے گا جبکہ تمام ویکسنیشن سٹاف بھی اس اہم ترین کام سرانجام دے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com