فیصل آباد (جیوڈیسک) اس سلسلے میں بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی اور چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے لئے بنیادوں کی کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔
کو آرڈینیٹر ڈاکٹر حافظ مختار رندھاوا نے تعمیراتی کام کامعائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈی سی اونورالامین مینگل چلڈرن ہسپتال کی ایک سال میں تکمیل کا عزم کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں تین منزلہ او پی ڈی اورتین منزلہ ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا جائے گا۔