چلڈرن اسپتال لاڑکانہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران نومولود بچہ اغوا

Larkana Hospitel

Larkana Hospitel

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ چلڈرن اسپتال لاڑکانہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا۔ بچے کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بچے کے اغوا میں وارڈ کا عملہ ملوث ہے جبکہ ایم ایس نے رشتے دار خاتون کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ پولیس کے مطابق گوٹھ رتوکوٹ کے حسین بخش کے ہاں جمعرات کو بچے کی ولادت ہوئی، نومولود کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

لیکن رات دس بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران بچہ جھولے سے اچانک غائب ہوگیا۔ بچے کے والد حسین بخش نے الزام عائد کیاہے کہ آئی سی یو کا عملہ بچے کے اغوا میں ملوث ہے۔ انتظامیہ نے اسے صفائی کے بہانے باہر نکال دیا تھا۔

دوسری جانب چلڈرن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صفی اللہ عباسی کا کہناہے کہ بچے کی دادی کے ساتھ جو رشتے دارخاتون تھی وہی ممکنہ طورپربچے کے اغوا میں ملوث ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔