سات سالہ بچے کے اغواء میں ملوث ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سات سالہ بچے کے اغواء میں ملوث ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔

ملزم کی نشاندہی پر مزید دو اغواکاروں کو حراست میں لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے چند روز قبل ملزم نواز عرف نوازے کو وزیرباغ کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کوانسداد دھشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم نواز نے عدالت میں اپنے جرم کا اقرار کیا۔

عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھی اغوا کاروں حمزہ عرف مرچکئی اور کامران کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔