مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/3/2016

Lalyani Rally

Lalyani Rally

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ستوکی سے تین بچوں سمیت اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون دو دن بعد ہی برآمد، سرہالی کلاں سے اغواء ہونے والی 9ویں کلاس کی طلبہ 8گھنٹے بعد ہی بر آمد، ڈی پی او قصور کی طرف سے ایس ایچ او کو شاباش و نقد انعام کا اعلان، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے تھانہ مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ کو نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی ظہور احمد کی مقدمہ درج کروایا کہ میری بیوی نرگس بی بی، تین بچے صابر علی، فاطمہ اور آمنہ گھر سے لاہور کو جانے کیلئے مصطفی آباد آئے تھے جہاں سے وہ لاپتہ ہو گئے، ڈی پی او قصور نے میری زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر اور ایس آئی ضیا الحسن شاہ پر مشتمل ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برئوئے کار لاتے ہوئے دو دن بعد ہی مغوی اور بچوں کو کھاریا ں سے بر آمد کرلیا جبکہ شادی شدہ خاتون سے مراسم قائم کرنے والے ملزم محمد اکرم کو بھی گرفتار کر لیا، گزشتہ روز نواحی گائوں سرہالی کلاں سے محمد ادریس نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے گھر سے پرویز، فیصل، اسلام وغیرہ اغواء کرکے اور گھر سے تین تولے زیور اور تین لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں، جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر اور ایس ایس آئی خالد محمود سندھو نے 8گھنٹے بعد ہی لڑکی کو مصطفی آباد سے بر آمد کر لیا اور ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا، دو لڑکیاں اور تین بچوں کر بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل شب نور کا انعقاد، دو حاضری محفل کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، المصطفی نعت کونسل کے سالانہ پروگرام میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے، حاجی سرفراز احمد صدر نعت کونسل،تفصیلات کے مطابق المصطفی نعت کونسل مصطفی آباد کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل شبِ نورزیر صدارت صاحبزادہ پیر سید ذاکر سجاد شاہ کاظمی زنجانی چشتی آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف منعقد ہوئی، تقریب میں نقابت کے فرائض محمد خاور عظیم قادری،تلاوت قاری محمد رفیق نقشبندی اور معروف نعت خواں حافظ نور سلطان صدیقی، محمد صہیب رضا قادری، محمد عمران ایوب قادری، ظہیر عباس قادری، مرزا اکرم قادری،محمد عامر فریدی، حسنین اکرم قادری اور ہاشمی برادری نے ہدیہ نعت پیش کیا، تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹکٹ المصطفی نعت کونسل کے ممبرا ن اور ایک حاضرین محفل کو دیا گیا، تقریب میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، عبدالرحمان انصاری، محمد اکمل کھوکھر، عبداللہ بھٹی، انصر بھٹی، الیاس ملک ، ارشد سندھوکے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، المصطفی نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز نے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور محفل کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا، انہوں نے مزید کہا کہ المصطفی نعت کونسل کو مصطفی آباد کی مثالی نعت کونسل بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی: پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار کی زیر قیادت غازی ممتاز قادری کے حق میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مقامی علما کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار کی زیر قیادت غازی ممتاز قادری کے حق میں نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے ممتاز کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، علما کرام کی طرف سے ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی تلقین ، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مصطفی آباد کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیر بابا الیاس قادری المعروف بابا جی سرکارکی زیر قیادت غازی ممتاز قادری کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں مقامی علما، مذہبی و سیاسی وجماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کو تحفظ دینے کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر و پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، ریلی تھانہ مصطفی آباد سے شروع ہو کر لاری اڈا مصطفی آباد جا کر احتتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکا نے ممتاز قادری کے حق اور مسلم لیگ ن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور علما نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Lalyani Police

Lalyani Police

Lalyani Mehfil

Lalyani Mehfil

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126