دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچے پھول چڑھا کر شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے

Gujarat

Gujarat

گجرات : سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں آج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچے صبح نو بجے نشان حیدر چوک میں شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھا کر شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

جبکہ صبح گیارہ بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے۔ اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرینگے۔

شہزاد شفیق نقشبندی نے تمام اہل دل سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قسم کی وابستیوں سے بالا تر ہو کر دعائیہ تقریب میں شرکت کریں۔