کروڑ لعل عیسن کی خبریں 07/02/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے والی خواتین ورکر پر جھگیوں میں بسنے والی خواتین کا حملہ۔ دھکے دیئے اور ٹیکے لگوانے سے انکار۔ اطلاع ملنے پر ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس طلب۔ پولیچ کے آنے پر بھی خسرہ کے ٹیکے لگوانے پر انکار۔ بعد ازاں مزید نفری کے ہمراہ ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض حسین کے آنے کے بعد ایم ایس کروڑ اور ایس ایچ او کروڑ نے سمجھایا اور ٹیکے لگا دیئے گئے۔ واضح رہے کہ ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی قبل ازیں بھی بستی جھگیوں میں رہنے والے درجنوں خاندانوں کے بچوں کو انکار کے بعد خسرہ کے ٹیکے لگوا چکے ہیں۔ اور پولیس بھی طلب کی گئی۔ طارق پہاڑ سابق صدر انجمن تاجران ، ملک اسماعیل کھوکھر صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی اور شیخ نذیر حسین سمیت کروڑ کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے والی خواتین ورکر پر جھگیوں میں بسنے والی خواتین کا حملہ۔ دھکے دیئے اور ٹیکے لگوانے سے انکار۔ اطلاع ملنے پر ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس طلب۔ پولیچ کے آنے پر بھی خسرہ کے ٹیکے لگوانے پر انکار۔ بعد ازاں مزید نفری کے ہمراہ ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض حسین کے آنے کے بعد ایم ایس کروڑ اور ایس ایچ او کروڑ نے سمجھایا اور ٹیکے لگا دیئے گئے۔ واضح رہے کہ ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی قبل ازیں بھی بستی جھگیوں میں رہنے والے درجنوں خاندانوں کے بچوں کو انکار کے بعد خسرہ کے ٹیکے لگوا چکے ہیں۔ اور پولیس بھی طلب کی گئی۔ طارق پہاڑ سابق صدر انجمن تاجران ، ملک اسماعیل کھوکھر صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی اور شیخ نذیر حسین سمیت کروڑ کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا اقتدار نقوی آج تین بجے مدرسہ باب الرضاء میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شراب کے نشے میں دھت یہڈ کانسٹیبل کو بچانے والے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل سبزی منڈی کا آڑھتی رانا اشفاق بھولا ، شوکت کھمبو اور یہڈ کانسٹیبل ٹریفک پولیس شراب کے نشے میں دھت کار میں سوار ہو کر غل گپاڑہ کر رہے تھے۔ پولیس کے اے ایس آئی عنایت اللہ نے کار کو روکا اور کار میں سوار رانا اشفاق بھولا اور شوکت کھمبو کا طبی معائنہ کروایا۔ جبکہ یہڈ کانسٹیبل ٹریفک پولیس کو بھگا دیا۔ ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض حسین نے اطلاع ملنے پر اے ایس آئی عنایت اللہ کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا دیا۔