چلڈرن پارک بھمبر کے بالمقابل پہاڑی علاقے سے3دن پرانی 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Lasssh

Lasssh

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلڈرن پارک بھمبر کے بالمقابل پہاڑی علاقے سے3دن پرانی 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد اطلاع ملنے پر پولیس ،صحافی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا علا قہ میںخو ف وہراس تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز چلڈرن پارک بھمبر کے بالمقابل پہاڑی علاقہ میں لکڑیاں چننے والی عورتوں نے ضلع کچہر ی کے ضلعی دفاتر میں ملازم افسر مال کے ڈرائیورکو پہاڑی علاقے میں پڑی لاش بارے بتایا۔

جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر بھمبر پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں اور صحافی موقع پر پہنچ گئے نامعلوم شخص جسکی عمر تقریباً40سال کے قریب بتائی جاتی ہے نے ہلکے مہندی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ سیاہ رنگ ،ہلکی مونچھیں اور داڑھی مونڈھی ہو ئی تھی مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جبکہ سر کی کنپٹی پر گولی کا نشان اور گلے میںآزار بند بھی پڑا ہوا تھا مقتول حلیے سے محنت کش دکھائی دے رہا تھا جبکہ واقع کی اطلاع ملنے پر DSPہیڈ کوارٹر سردار محمد نسیم بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو اٹھوا کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کروا دیا۔