بچوں کو پولیو قطرے پلانا والدین پر فرض ہے، زاہد قاسمی

Polio

Polio

فیصل آباد (جیوڈیسک) بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی دین اسلام میں کوئی ممانعت نہیں۔ ہم پاکستانیوں خاص طور پر مسلم آبادی پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچا یا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا زاہد قاسمی نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں انسداد پولیو مہم کے موقع پر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد وقار صادق ایگزیکٹوڈ سٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ایم ایس ڈاکٹر مسعود اقبال بخاری بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایگزیکٹوڈ سٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا محمد وقار صادق نے مولانا زاہد قاسمی کے مدرسے کا بھی دورہ کیا اور وہاں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کیا اور انہیں پولیو سے حفاظتی قطروں کی اہمیت سے آگاہ کیا بعدا زاں ڈاکٹر رانا محمد وقار صادق نے یونین کونسل 274کے خانہ بدوش بستیوں کا دورہ بھی کیا۔