بچوں کے تحفظ پر سیمینار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور ورلڈ ویژن پاکستان کے باہمی تعاون سے “جینڈر اور بچوں کے تحفظ”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے بچوں اور عورتوں کے بنیادی حقوق سے متعلق قوانین پر روشنی ڈالی جبکہ چیئر پرسن پنجاب سوشل سروسز بورد مسز کرن ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کم وسائل ہونے کے باوجود ان کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں معاشرے میں ہر فرد اور طبقے کو کردار ادا کرنا ہو گا