بچوں کے حقوق کی جد وجہد کے لئے قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی مستقبل کے معماروں کو بہتر معاشرہ فراہم کیا جاسکتا، مقررین

کراچی : اسکولوں اور مدارس میں بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنا کر اس کی روک تھام کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار بچوں کے حقوق کے لئے سرگرداں فلاحی تنظیم (اسپارک )کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا سیمینار سے کاشف اختیار، کاشف بجیر، امتیاز، حامد کریم، محمد علی شاہ، عبداللہ لانگاہ، ناظرہ جہاں اور دیگر نے خطاب کیا سیمیار میں سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ اسکولوں کے ای ڈی اوز،ڈی اوز،کے علاوہ سرکاری و نجی اسکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے حقوق کی جدو جہد کے لئے قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو بہتر معاشرہ فراہم کر سکتے ہیں اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کے ذمہ داران نے کہا کہ اسپارک بچوں کے حقوق کی فراہمی میں سرگرداں ہے اس وقت پورے ملک میں اس کی شاخ قائم ہے اور ہم بچوں کے مسائل خواہ تعلیمی ہوں یا اُن کے بنیادی صحت کا مسئلہ اسے حل کرنے اور اسے اُجاگر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انشا اللہ اس مقصد میں کامیابی کے لئے بھی پر اُمید ہیں۔