بچوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے سیف چائلڈ فائونڈیشن میں اجلاس
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: مرکزی آفس سیف چائلڈ فائونڈیشن میں بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت سیف چائلڈ فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کی اجلاس میں انٹرنیشنل ورلڈ ویژن کے نمائندہ کے علاوہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے معصوم بچی کے ساتھ ذیادتی کو نوٹس لیا۔
اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانا انتہائی گھٹیا حرکت ہے اور ایسے مجرموں کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق اور اور تحفظ کے لیئے تمام ممبران اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں۔
کیونکہ بچے ملک پاکستان کا سرمایہ ہیں اور اس وطن میں بسنے والی بیٹیاں ہماری عزت ہیںان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے اور سنبل کے ساتھ زیادتی انتہائی دکھ دینے والا واقعہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت اسے حیوانوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری خالد محمود،نائب صدر عرفان خان،سہیل عباس،ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر عارف صدیقی، ارسلان ،ازلان بٹ کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔