بچوں کے اسکول میں داخلے کیلیے ٹیکہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

school

school

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی محکمہ صحت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کیلیے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت اسکولوں میں داخلے کے وقت ای پی آئی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ کے افسرکے مطابق قانونی مسودے پر ماہرین سے مشاورت جاری ہے، قانونی مسودے کو اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا جس کے بعد سندھ بھر میں کسی بھی بچے کو ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکہ جات کے سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلہ نہیں دیاجائے۔

گا، داخلے کے وقت ای پی آئی کے سرٹیفکیٹ کو پیش کرنا ہو گا اور حفاظتی ٹیکہ جات سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر بچے کوٹیکہ جات لگوانے کا کورس کرانے کی ہدایت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی مسودے کا مقصدصوبے کے بچوں میں روٹین ایمونائزیشن کو 100 فیصد یقینی کرنا ہے، محکمہ کے افسرکے مطابق قانونی مسودہ تیار کر کے ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی۔

جس کے بعد رواں سال اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیاجائے گا ، بل کی منظوری کے بعد آئندہ سال سے صوبے میں حفاطتی ٹیکہ جات سرٹیفکیٹ کے ذریعے اسکولوں میں بچوں کوداخلے دیے جائیں گے۔