بچے اسکول کی نام نہاد فیس نہ دینے کی پاداش میں سالانہ امتحانات میں بیٹھنے سے محروم رہ گئے
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
گورنمنٹ ہائی اسکول سنجھورو میں 120 سے زائد بچے اسکول کی نام نہاد فیس نہ دینے کی پاداش میں چھٹی تا آتھویں جماعت کے ہونے والے سالانہ امتحانات میں بیٹھنے سے محروم رہ گئے۔
بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ، ان بچوں میں وریام،عباس،امام بخش،عبدالعزیز اور دیگر کے بچے شامل ہیں۔ واضع رہے کہ حکومت سندھ نے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم مفت دینے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔DEOسانگھڑ سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com