بچوں کا سکولوں میں داخلہ حفاظتی ٹیکوں کے کارڈ سے مشروط

Safety Injection

Safety Injection

سرگودھا (جیوڈیسک) سیکرٹری صحت نے ریجن بھر کے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ صرف ان بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے جن کے والدین نے انہیں مختلف خطرناک بیماریوں کے انجکشن اور قطرے وغیرہ پلائے ہوں جس کیلئے حکومت کی طرف سے قطرے اور انجکشن لگوانے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کا کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔

کارڈز پر قطرے اور ٹیکے پلائے جانے کی تاریخ ،بچے کا نام اور ولدیت درج ہوگی۔ قطرے پلانے اور انجکشن لگانے والی ٹیمیں بچے کو قطرے اور انجکشن لگانے کے بعد کارڈ پر تفصیلات درج کرینگی۔ اقدام کا مقصد ای پی آئی کی سو فیصد کوریج یقینی بنانا ہے۔