اسلام آباد (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے اسلحہ خریدنے کے بجائے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لئے مزید اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، سب جانتے ہیں کہ ملک کا بڑا سرمایہ اسلحے کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔