ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انتہائی سخت ماں ہوں اور چاہتی ہوں کہ میرے بچے ایک بااصول زندگی گزاریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بہت سختی سے پیش آتی ہوں اور وہ اس حوالے سے اکثر مجھ سے شکایت بھی کرتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں اسے یہ سمجھاتی ہوں کہ اگر میں ایسا نہیں کرونگی تو تمہاری تربیت ٹھیک طریقے سے نہیں کر سکوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کی اچھی تربیت کرنی ہے تو پھر ہر ماں کو سخت ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بچے بہت پُراعتماد ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے دونوں بچے ایک بااصول زندگی گزاریں۔