اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بل، بچوں پر تشدد کے بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔
بل کو سکولوں کے قواعدو ضوابط میں شامل کیا جائے اور سکولوں کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کیا جانا چاہیے، بچوں پر تشدد سے ہڈی وغیرہ ٹوٹنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور ایک سال کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
بدھ کو کمیٹی کا اجلاس کنوینر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت ہوا ، طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ بہت اچھا بل ہے ۔ معصوم بچوں کی تربیت اور حفاظت لازمی ہے۔
بہت اچھے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی ظلم اور تشدد سے بچوں کی شخصیت متاثر ہوتی ہے سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد بھی لازمی ہونا چاہیے۔