کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر آصف میرانی کا تبادلہ منسوخ ،آئی سپشلسٹ ڈاکٹر شعیب انوار کے کروڑ تحصیل ہسپتال میں مستقل آرڈر کیے جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں فزیشن ای این ٹی پتھایالو جسٹ ،آرتھو پیڈک سرجن اور پتھالو جسٹ کی خالی سیٹوں پر تعیناتی عمل میں لائی جائے ،یہ مطالبہ انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ، سیئنیر نائب صدر حاجی فاروق ،جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ نائب صدر انتظار حسین قریشی فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی ،میاں عبدالرحمٰن ،ملک اختر حسین بھلر حاجی بشیر حسین شیخ نے گزشتہ روز اجلاس میں سیکٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب سید مختار شاہ ای ڈی او لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ادویات کا کو ٹا بڑھانے کے ساتھ ایکسرے الٹرا ساؤنڈ فلمیں بھی فراہم کی جائیں اجلاس میں کہا گیا کہ لیہ میں پہلے ہی چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر موجود ہے۔
جبکہ MS لیہخود چلڈرن خود سپشلسٹ ہیںجبکہ کروڑ ہسپتال میں بچوں کا کوئی دوسرا ڈاکٹر موجود نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف خان میرانی کاتبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے اور آئی سپشلسٹ ڈاکٹر شعیب انوار جو کہ ہفتہ میں 3 دن کروڑ اور 3 دن کے لئے ہسپتال میں ڈیوٹی کر رہے ہیں کو مستقل بنیادوں پر کروڑ ہسپتال میں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اسی طرح کروڑ ہسپتال میں ای این ٹی فزیشن پتھالوجسٹ کی خالی سیٹوں پر بھی تعیانی عمل میں لائی جائے۔