چلی: 30 برس بعد برفباری سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

Chile

Chile

جنوبی امریکا کے ملک چلی کے صحرائی علاقے میں 30 برس بعد ہونے والی برفباری نے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ چلی کے اٹاکاما صحرا میں برف کے پگھلنے اور ہلکی بارش سے کیچڑ نے ہائی وے کو بند کر دیا جسے بھاری مشینری کی مدد سے کھولا گیا۔

بارش کی وجہ سے شہروں میں بھی ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود لوگوں نے برف میں کھیلنے کا موقع ضائع نہیں کیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مزید برفباری کا تو امکان نہیں لیکن ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔