چلی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شدت 7.8 ریکارڈ

Chile

Chile

سنتیاگو (جیوڈیسک) چلی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ، چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں گزشتہ روز 8.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ آج پھر 7.8 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

خوفناک آفٹر شاکس کے ساتھ ہی پیرو اور چلی کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ لوگوں کو شمالی ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 7.8 شدت کے زلزلے سے 45 منٹ قبل 6.4 شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ کیاگیا۔

سب سے زیادہ شدت کا آفٹر شاکس کا مرکز آئیکوئیک کے جنوب میں 23 کلومیٹر تھا۔چلی کی صدر مشعل بیچلٹ نے بھی اریکا کی ساحلی پٹی خالی کرنے پر زور دیا۔ گزشتہ روز 8.2 شدت کے زلزلے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔