چلی (جیوڈیسک)میں چلی حکومت کے زیرانتظام چلنے والی تانبے کی کان کوڈلیکو کے کان کنوں نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سان تیاگو میں مزدور یونین کے احتجاج کے بعد تانبے کے کان کو بند ہوئے چوبیس گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس سے پیداواری عمل مفلوج ہو کر ر ہ گیا ہے۔ تانبے کی یومیہ پانچ ہزار ٹن کے لگ بھگ پیداوار کے حامل کان کے مزدوروں نے ملازمت کے تحفظ، مزدوروں کی بہتری و سلامتی اور اجرتوں میں اضافے کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہرتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
چلی تانبے کے کان سے سالانہ ایک ملین سات لاکھ ٹن کی پیداوار کے ساتھ تانبے کی عالمی پیداوار میں گیارہ فیصد حصے کا حامل ہیں۔