سانتیاگو (جیوڈیسک) چلی میں آٹھ اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد ہلاک اور 3 شدیدزخمی ہو گئے۔ سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزچلی کے شمالی ساحلی شہرآئی کیوئی کیو سے 83 کلو میٹر دور سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 7 فٹ اونچی ایک سمندری لہر نے جنم لیا ہے، جس کے بعد ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چلی میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک 3 زخمی ہوئے ہیں۔ بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پرواقع لاطینی امریکا کے ملکوں پیرو ،ایکواڈور،کولمبیا ، پاناما اور کوسٹا ریکا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
چلی کی ایک جیل سے 300 قیدی زلزلے کے دوران ہونے والی گڑبڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ امدادی کارروائیوں کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں۔ زلزلے کے بعد آٹھ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔ چلی میں فروآیا تھاجس کے نتیجے میں 500 افرادہلاک اور 30 بلین ڈالرکانقصان ہواتری 2010 میں 8.8 شدت کا زلزلہ ھا۔