چلی میں زلزلہ ، شدت 8 ریکارڈ، ساحلی پٹی سے سونامی جاٹکرایا

Earthquake

Earthquake

چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 8 ریکاڑ کی گئی،بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پرواقع لاطینی امریکا کے تمام ملکوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزچلی کے شمالی ساحلی شہرآئی کیوئی کیوسے 83 کلو میٹر دور زیرسمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے بعد بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پرواقع لاطینی امریکا کے ملکوں چلی، پیرو، ایکواڈور، کولمبیا، پاناما اور کوسٹا ریکا میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چلی نے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکل جانے کی ہدایت کردی ہے۔چلی کے وارننگ سینٹرکے مطابق زلزلے کے بعد سمندرمیں 5سے6فٹ تک بلندلہریں دیکھی گئیں جو ساحلی علاقے سے ٹکرا گئیں۔ قریبی شہروں تک سونامی پہنچنے میں چند گھنٹے لگیں گے۔

سونامی سے بچنے کے لیے شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث کئی سڑکیں بھی بلاک ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے چلی کے پڑوسی ممالک بولیویا اور پیرو میں بھی محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔