چلی : تعلیمی اصلاحات کیلئے طلبا کا مظاہرہ، 5 افراد زخمی، درجنوں گرفتار

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) کے دارالحکومت سنتیاگو میں تعلیمی اصلاحات کے سڑکوں پر آئے طلبا کو پولیس نے دھو ڈالا، ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی جبکہ درجنوں گرفتار کر لئے گئے۔ چلی میں گزشتہ ایک برس سے طلبا معیار تعلیم میں بہتری اور فیسوں میں کمی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرے میں پچیس ہزار طلبا نے حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے مظاہرین پر امن تھے لیکن منہ پر کپڑا لپیٹے چند لوگوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا کے بعد دارالحکومت کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے طلبا پر پانی اور آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا۔