چلی میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہزاروں طلبا کا احتجاج

Chile Protests

Chile Protests

چلی (جیوڈیسک) چلی کے شہر سنتیاگو میں اعلی تعلیم کو مفت کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسکول اور کالج کے طلبا اس طرح کے احتجاج 2011 سے کرتے آرہے ہیں۔

اس پرامن احتجاج میں کچھ مشتعل طلبہ نے پولیس پر دھاوا بول دیا، پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا اور کئی طلبہ کو حراست میں بھی لے لیا۔