چلی (جیوڈیسک) چلی کے جنگل میں لگنے والی آگ نے پانچ ہزار چھ سو تراسی ایکڑ رقبے کولپیٹ میں لیا ہے۔
چلی کے شہر سان پیڈرو کے جنگل میں لگنے والی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے طیاروں کی مدد سے پانی پھینکا جا رہا ہے۔
اچانک لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ تیز ہوا ؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ امدادی کارکن لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
درجنوں فائر فائٹرزبھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔