چلی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں

Chile Fire

Chile Fire

چلی (جیوڈیسک) چلی کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے، اب تک کئی گھر جل چکے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چلی کے جنگلات میں آگ چودہ مقامات پر لگی ہوئی ہے، ہزاروں ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہو چکا ہے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ اور اور فوجی اہل کار آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہے ہیں تاہم تیز ہوائوں کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہے۔

قریبی رہائشی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔