سانتیاگو (جیوڈیسک) چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے نتیجے 2 افراد ہلاک اور 5 سو گھر جل کر تباہ ہوگئے۔ چلی کی صدر مشعل بیچلٹ نے دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
چلی کے حکام نے ساحلی شہروں Valparaiso اور Vina del Mar میں 660 ایکڑ پر پھیلی آگ کو تاریخ کی بدترین آگ قرار دیدیا ہے۔ حکام کے مطابق تیز ہواوٴں کے باعث آگ تیزی سے بھڑک رہی ہے۔
آگ سے 5 سوسے زائد گھر جل کر تباہ ہوگئے جبکہ 2 افراد جھلس کر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ 7 صوبوں کے 5سو فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، Valparaiso شہرمیں ریڈ الرٹ ہے، 2 ہزارقیدیوں کو جیل سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔