سنتیاگو(جیوڈٰسک)چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں تعلیمی اصلاحات کے لئے مظاہرہ کرنے والے طلبا اورپولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار کر لیا۔
چلی میں گزشتہ برس طلبا نے تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج شروع کیا تھا، اس برس طلبا کا یہ پہلا بڑا مظاہرہ ہے۔ پولیس نے طلبا کو آگے بڑھنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پتھرا کیا۔
جواب میں پولیس نے پانی برسایا اور رنگ سے بھری بندوقوں سے طلبا پر رنگ پھینکا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے لئے حکومتی اقدامات مناسب نہیں۔