چلی: صدر میچل بیچلت کی مقبولیت میں پچاس فیصد کمی

Chile's Michelle Bachelet

Chile’s Michelle Bachelet

سینٹیاگو (جیوڈیسک) دو مختلف تنظیموں کے سروے کے مطابق اپنے انتخاب کے ایک برس بعد ہی عوام کی جانب سے صدر بیچلت کے معاشی اور اصلاحات کے پروگرام عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک سروے کے مطابق صدر بیچلت کو اڑتیس فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ رواں برس اگست میں پچاس فیصد لوگ انکے حامی تھے۔

انکی مقبولیت میں کمی کی وجہ ٹرانسپورٹ کے مسائل میں اضافہ اور ٹیکس نظام میں اصلاحات ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے بے روزگاری بڑھے گی اور معاشی ترقی کی رفتار کم ہو جائے گی۔