چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں سمندر کی بلند لہروں نے دو جانیں لے لیں ، سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔
چلی کے جنوبی علاقوں میں ٹکرانے کے بعد سمندر کی لہروں نے تباہی مچا دی ۔ بلند و بالا لہروں سے دو افراد ہلاک جبکہ متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ ہو گئے ۔ ساحل پر موجود بیشتر کشتیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
مقامی حکومت نے ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کر کے سینکڑوں علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔