سان دیاگو (جیوڈیسک) چلی میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ ریس کی تیاریاں مکمل، دنیا بھر سے ریسرز پہنچ گئے۔ جمہوریہ چلی میںشمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ ریس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جسکا باقاعدہ آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا۔ Atacama صحرامیں ہونے والی یہ ریس تین
حصوں میں مشتمل ہے جس میں شرکاء پانچ دن تک صحراکے تین علاقوں کا سفر کریں۔اس ریس میں چلی، وینزویلا، ارجنٹائن اور بھارت سمیت مختلف ممالک سے 20 ٹیمیں اپنی خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کیساتھ شرکت کررہی ہیں۔ جنہیں 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 1 ہزار 300 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔
جو کم و بیش تمام ٹیموں کے لیے یہ مشکل ہوگا کہ وہ یہ فاصلہ پورا طے کرسکیں لہٰذا جیتنے والی ٹیم کے بجائے 29 ہزار 200 ڈالر کا گرینڈ پرائزاس ٹیم کو دیا جائیگا جو سب سے زیادہ فاصلے طے کریگی۔