چلی : طلبا کا تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

Chile

Chile

چلی(جیوڈیسک) میں یونیورسٹی کے طلبا کا تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے کا مطالبہ کیا، اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہزاروں کی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا نے تعلمی نظام میں اصلاحات کے لیے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کا انعقاد یونیورسٹی اور اسکول کے طلبا نے ایک ساتھ کیا جس میں چلی کے صدر سبٹین پینرا سے تعلیمی نظام میں نئی اصلاحات لانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر طلبا نے پرامن مارچ کیا۔ جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت مخالف بیانات لکھے ہوئے تھے ۔

پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور طلبا میں جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے معتدد طلبا کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں شریک طلبا کی تعداد اسی ہزار سے زائد تھی۔