چلی میں سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدار کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں بدمزگی پیدا ہوگئی جب طالبعلم نے صدارتی امیدوار کے منہ پر تھوکنے کی کوشش کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی میں رواں سال صدارتی انتخابت میں حصہ لینے والی امیدوار مشل بیکلٹ کے حق میں نکالی جانے والی ریلی اس وقت بدمزگی کا شکار ہوگئی۔
جب تئیس سالہ طالب علم نے تعلیمی بجٹ میں کٹوٹیوں اور سہولیات میں کمی پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے منہ پر تھوکنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے موقع پر نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
اس موقع پر صدارتی امیدوار مشل بیکلٹ کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی ان اچھوتی حرکات سے وہ دلبرداشتہ ہوکر صدارتی انتخابات سے دستبرادار نہیں ہونگی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے حمایتی ان کا پرچوش استقبال کررہے تھے ۔ اس افسوناک واقعہ پر چلی کے صدر سبطین پینرا سمیت تمام سیاست دانوں نے پر زور مذمت کی ہے۔