چلی: طلبا اور پولیس میں تصادم، سینکڑوں طلبا گرفتار

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) چلی میں طلبا نے حکومت سے تعلیمی نظام کی درستگی واصلاحات سمیت تعلیم کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔ چلی کے دارلحکومت سان تیاگو میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا نے مرکزی شاہراہ پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں شریک طلبا نے چلی کے صدر سباستین پینرا سے تعلیمی نظام کی درستگی اور مفت تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر طلبا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

طلبا نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا۔ جس سے طلبا نے مشتعل ہوکر پتھرا کیا۔ پولیس نے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔