چلی میں آتش فشاں نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی، ریڈ الرٹ جاری

Volcano

Volcano

چلی (جیوڈیسک) چلی میں آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا ہے۔ حکام نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

چلی کے علاقےلاس لوگاس واقع آتش فشاں پھٹنے کے باعث پروازیں متاثر، سرکاری دفاتر اور اسکول بند کر دیے گئے۔ گزشتہ 8 دنوں میں آتشف شاں تیسری بار پھٹا ہے۔

شہر میں راکھ اور دھویں کے بادل چھائے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق اس بار اس کی شدت کم ہے۔ علاقے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ اب تک آتش فشاں 20 کروڑ ٹن سے زائد راکھ اگل چکا ہے۔