چمپینز ٹرافی، پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا

Pakistan

Pakistan

لندن (جیوڈیسک) مِنی ورلڈکپ کی تیاریاں تیز، برمنگھم میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ شیڈول ہے۔ قومی شاہین بنگال ٹائیگرز کے بعد کنگروز کے خلاف بھی اونچی اڑان بھرنے کے لیے پَر تولنے لگے۔ پریکٹس میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

پہلے پریکٹس میچ کے ہیرو فہیم اشرف پر نظریں جم گئیں جبکہ اظہرعلی، بابر اعظم، وہاب ریاض اور کپتان سرفراز سمیت ناکام رہنے والے کھلاڑیوں سے کم بیک کی امید، قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت کوچز کی نگرانی میں ڈرِلز مکمل کر لیں۔

قومی ٹیم چار جون کو بھارت کے خلاف فاتحانہ انداز میں چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔