لندن (جیوڈیسک) چمپینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں آج سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، سری لنکا کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ لندن میں اوول کے مقام پر سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے جنگ لڑیں گی۔ سری لنکا کے دو میچز کے بعد 2 جبکہ آسٹریلیا کا ایک پوائنٹ ہے۔
کامیابی سری لنکا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیگی، لاسٹ فور میں پہنچنے کیلئے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو فتح کے ساتھ ساتھ بہتر رن ریٹ کی بھی ضرورت پڑ ے گی۔ اگر میچ بارش کی نذر ہو گیا تو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے 3، 3 پوائنٹس ہو جائیں گے، اور بہتر رن ریٹ والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔