دائے (جیوڈیسک) چین میں 24 منزلہ عمارت کی کھڑکی کے جنگلے میں پھنسنے والی 5 برس کی بچی کو بچا لیا گیا۔ چین کے شہردائے میں 24 منزلہ عمارت میں پانچ برس کی بچی نے اپنے فلیٹ کی کھڑکی کے حفاظتی جنگلے میں سر پھنسا لیا۔
ہمسائے نے رونے کی آواز سن کر فائر فائٹرز کو اطلاع دی اور امدادی کارکنوں نے کھڑکی کاٹ کر بچی کو بچا لیا۔ بچی کا کہنا ہے کہ وہ گھرمیں اکیلی تھی اور کھڑکی سے باہر جھانکنے کے دوران اس کا سر جنگلے میں پھنس گیا تھا۔