چین (جیوڈیسک)چین نان باسمتی چاولوں کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہورہا ہے اور صرف جنوری دوہزار تیرا کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو بہتر ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کرکے تین کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران چین کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے چاول برآمد کئے گئے جبکہ صرف رواں ماہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران پاکستانی برآمد کنندگان نے ایکس ہزار میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کئے۔
ریپ کے اعدادوشمار کے مطابق چین نان باسمتی پاکستانی چاولوں کی بڑی درآمدی منڈی بن گیا ہے جبکہ تنزانیہ پاکستانی چاول درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔