بیجنگ (جیوڈیسک) چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان قیادت میں ہونیوالے مصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔
مصالحتی عمل میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ مذاکرات ہی افغانستان کے مسائل حل کرنے کا حقیقی راستہ ہے۔ چین نے ہمیشہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے افغان مصالحتی عمل کیلئے تمام فریقین صحیح سمت پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ اس حوالے سے تمام فریقین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون اور تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔