اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تعطل ختم کرنے کے لئے بھی مغربی طاقتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر اور جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین نے افغان امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی۔ ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
افغانستان اور پاکستان نے دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس میں را نواز عناصر موجود ہیں۔