چائنہ ایتھلیٹکس، این فریزر اور جیسن رچرڈ سن نے میدان مار لیا

China

China

چائنہ(جیوڈیسک)ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں جمیکا کی این فریزر اور امریکہ کے جیسن رچرڈسن نے میدان مار لیا جبکہ کارمیلا جیٹر زکمی ہونے کے باوجود تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں.شنگھائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمیکا کی (Shelly-Ann Fraser) نے ایک سو میٹر ریس میں شاندار پرفارمنس دکھائی وہ مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ نو تین سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہیں۔

نائیجریا کی اوکابارے کی دوسری اور امریکہ کی کارمیلا جیٹر کی تیسری پوزیشن رہی۔ ویمنز پول والٹ مقابلے میں روس کی ایلینا ایسنبیوا نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ امریکہ کی میری دوسرے اور جرمن ایتھلیٹ سلکے تیسرے نمبر پر رہیں۔

مردوں کی ایک سو دس میٹر ہرڈلز ریس میں امریکہ کے جیسن رچرڈسن فاتح رہے جبکہ چار سو میٹر ریس میں گریناڈا کے کیرانی جیمز کے پہلی پوزیشن حصے میں آئی۔