چین: آئیفا ایوارڈز کا رنگارنگ میلہ فلم برفی نے لوٹ لیا

Ifa Awards

Ifa Awards

چین میں آئیفا ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجا۔ فلمی میلے کو رنبیر کپور کی فلم برفی نے لوٹ لیا۔ چین کی نرم گرم شام میں بالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ اترا۔ فلمی دنیا کے ان فنکاروں کو دیکھنے کے لئے چینی باشندوں نے کافی دیر انتظار کیا۔ آئیفا ایوارڈز کا میلہ، جہاں بالی ووڈ فلموں کے درمیان سب سے بہترین ایوارڈ حاصل کرنے کا مقابلہ ہوا۔

فلموں کی دوڑ میں گونگے بہروں پر بنی فلم برفی نمبر ون پر رہی۔ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی اداکاری نے فلم کو پانچ ایوارڈ دلا دیئے۔ فلم برفی کو بہترین اداکار، بیسٹ ڈائریکٹر، بیسٹ اسٹوری اور بیسٹ میوزک کے ایوارڈز ملے۔ رنبیر کپور کے لئے یہ دوسرا سال تھا۔ جب مسلسل بیسٹ ایکٹر کا ایواڈ ملا۔ اس سے پہلے فلم راک اسٹار سے انہیں سب سے زیادہ ایوارڈز ملے تھے۔

آئیفا ایوارڈز میں اولالا گرل ودیا بالن نے بھی خوب رنگ جمایا۔ شوہر کی تلاش میں ماری ماری پھرتی ودیا بالن کی کہانی سب کو بیحد پسند آئی تھی۔ اس لئے ودیا کے لئے بھی یہ دوسرا سال ہے جب انہیں بیسٹ ایکٹرس کا ایوارڈ ملا۔ ودیا گزشتہ سال فلم ڈرٹی پکچر سے خبروں کا حصہ بنی تھیں۔ آئیفا ایوارڈ زمین بہترین جوڑی کا ایوارڈ لے اڑے دپیکا اور رنبیر۔