چین آزاد کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے: بھارتی وزیر خارجہ

Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واضح کر دیا ہے کہ چین آزاد کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سر زمین بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔