چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں خراب موسم اور ایک سو کلومیڑ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بائین شہر کی انتظامیہ نے بتایا کہ شمال مغربی صوبہ گانسو میں الٹرا میراتھن کے دوران اچانک تیز ہوا اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بارش شروع ہو گئی۔
حکام کے مطابق سات سو کارکن امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس الٹرا میراتھن کا آغاز چین کے دریائے زرد سے ہوا تھا۔ یہ پہاڑی علاقہ اپنے دشوار گزار راستوں کی وجہ سے مشہور ہے۔